کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے کیریئر کے شروعات کی تلخ حقیقت بتا دی۔ منیب بٹ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر کے شروعات کے دنوں کا ذکر کیا جب اُنہوں نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھنے کے لیے پہلا آڈیشن دیا تھا۔ منیب بٹ نے کہا کہ میں جب پہلا آڈیشن دینے گیا تو وہاں جاکر کُرسی پر بیٹھ گیا تھا پھر ایک شخص آیا اُس نے مجھے کہا کہ آپ نیچے زمین پر بیٹھ جائیں کیونکہ یہ کُرسی اداکاروں کے لیے ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُس دن گرمی بہت تھی میں زمین پر بیٹھا ہوا تو مجھے پیاس لگی، میں نے اُن سے پانی مانگا تو اُنہوں نے کہا کہ اگر آپ کو پانی پینا ہے تو باہر چوکیدار کے پاس کولر موجود ہے وہاں جاکر پانی پی لیں کیونکہ یہاں ہم صرف اداکاروں کو ہی پانی دیتے ہیں۔ منیب بٹ نے کہا کہ اُس آڈیشن نے مجھے بہت دُکھی کیا، میں گھر آکر بہت رویا لیکن میں نے اپنی اُس بےعزتی کو اپنی کمزوری نہیں بنایا بلکہ اپنی طاقت بنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے اُس دن خود سے وعدہ کیا کہ میں کبھی ہمت نہیں ہاروں گا اور میں بھی ایک دن بڑا اداکار بنوں گا۔ منیب بٹ نے مزید کہا کہ الحمدللہ! آج میرے پاس شہرت بھی ہے، کیریئر بھی ہے اور لوگوں کی نظروں میں میری عزت بھی ہے۔
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ کے نام ہیش ٹیگ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے اروشی روٹیلا سے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت اور پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بارے میں سوالات کیے۔
میزبان نے اروشی روٹیلا کے سامنے سوشل میڈیا صارف کا ایک کمنٹ پڑھا جس میں لکھا تھا کہ رشبھ پنت آپ کی بہت عزت کرتا ہے، اگر آپ ان سے شادی کر لیں گی تو مجھے خوشی ہوگی۔
شو کے میزبان نے کمنٹ پڑھنے کے بعد اروشی روٹیلا سے پوچھا کہ آپ اس کمنٹ پر کیا کہنا چاہیں گی؟ جس پر اداکارہ نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی۔
اس کے بعد، میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران اروشی روٹیلا کے سامنے چند معروف شخصیات کے نام لیے اور اداکارہ سے کہا کہ وہ سب کو ایک ایک ہیش ٹیگ دیں۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ کی محبت میں اروشی روٹیلا کا دُنیائے کرکٹ میں قدم، ویڈیو وائرل
اروشی روٹیلا کے سامنے جب پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا نام لیا گیا تو اداکارہ نے کہا کہ میں انہیں ہیش ٹیگ ‘بولر’ دوں گی۔
اداکارہ کا جواب سُن کر میزبان نے کہا کہ نسیم شاہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں کافی مقبول ہیں، جس پر اروشی نے کہا کہ جب تک آپ کام کررہے ہیں تو یہ مقبولیت ٹھیک ہے۔
میزبان نے مزید کہا کہ اب تو نسیم شاہ کافی لڑکیوں کے ‘کرش’ بھی بن چکے ہیں جس پر اروشی روٹیلا نے مسکراتے ہوئے کہا ‘ہاں’۔
واضح رہے کہ ماضی میں اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔