بزنس

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید بہتر

کراچی: معاشی صورتحال بہتر ہونے کے عوام کے باعث بدھ کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہونے سے مستقبل میں بھی درآمدی سرگرمیاں محدود رہنے، برآمدی شعبوں سے موصول ہونے والی برآمدی آمدنی اور ترسیلات زر کی آمد اطمینان بخش ہونے سے سپلائی میں بہتری کے سبب بدھ کو بھی ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں سارا دن ڈالر کی قیمت کم رہی اور انٹربینک میں اختتام پر پر ڈالر 12 پیسے کی کمی کے بعد 297 روپے 67 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ گھٹنے سے ڈالر کی قدر 23پیسے کی کمی سے 280روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button