بزنس
سٹیٹ بینک نے نجی بینکوں کو 4255 ارب روپے فراہم کردیئے
کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں بینکوں کو 4255 ارب روپے فراہم کردیئے۔
مرکزی بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 4232 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے، روایتی بینکوں کو فنڈ کی فراہمی 17.56 فیصد شرح سود پر کی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلامی بینکوں کو 23 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے گئے ہیں، اسلامی بینکوں کو 17.60فیصد شرح منافع پر فنڈ کی فراہمی کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ بینکوں نے 28 دن کی فنڈنگ کے لیے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔