انڈونیشیا میں کشتی الٹنے سے 70 سے زائد پناہ گزین روہنگیا ’’لاپتا‘‘
انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے کے بعد 70 سے زیادہ روہنگیا لاپتا ہوگئے جبکہ 75 کو بچا لیا گیا ہے۔
یو این ایچ سی آر نے انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اگر ہلاکتوں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اس سال اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان ہو گا۔
روہنگیا بدھ مت کی اکثریت والے میانمار کو چھوڑنے پر مجبور ہیں جہاں انہیں عام طور پر جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی سمجھا جاتا ہےاور انہیں شہریت دینے سے انکار کیا جاتا ہے۔
یو این ایچ سی آر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 2,300 سے زیادہ روہنگیا انڈونیشیا پہنچے تھے، جو گزشتہ 4 برس میں مجموعی طور پر آنے والوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔
یو این ایچ سی آر نے جنوری میں کہا کہ میانمار یا بنگلہ دیش سے بھاگنے کی کوشش کے دوران کم از کم 569 روہنگیا ہلاک یا لاپتا ہونے والوں کی 2023 کی تعداد 2014 کے بعد سب سے زیادہ تھی۔