پاکستان

کے پی میں مخصوص نشستوں پر حلف کیلیے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

پشاور: خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف نہ لینے پر ن لیگ، پی پی پی اور جے یو آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔

مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کی جانب سے درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف ہے کہ خیبر پختونخوا کے مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہ لینا بدنیتی ہے، مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لیا جائے تاکہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں۔

درخواست گزاروں کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بھی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ کرچکی ہے اور الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کا نوٹیفیکشن جاری کیا۔

استدعا کی گئی کہ حلف نہ لینے کی صورت میں سینیٹ انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button