پاکستان

عمران خان کی الیکشن سے پہلے رہائی کا کوئی امکان نہیں، منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی: پی پی رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عمران خان کی الیکشن سے پہلے رہائی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی ہونے یا نہ ہونے  اور آئندہ حکومت کی مدت پوری ہونے یا نہ ہونے سے متعلق پیش گوئی سامنے آ گئی۔

منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے رہائی کا کوئی امکان نہیں۔ اگر کوئی چاہے بھی تو عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کروا سکتا۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت بنی بھی تو وہ مدت پوری نہیں کر پائے گی جب کہ جہانگیر ترین سپورٹ لینے کے لیے نواز شریف کی سائیڈ لے رہے ہیں۔ جہانگیر ترین پہلے الیکشن جیتے تو سہی، پھر دیکھیں گے۔ ن لیگ کے سربراہ کو قدرت نے مایوسی دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button