کھیل

کیویز کیخلاف سیریز؛ عثمان خان کو موقع! عماد کو نظر انداز کیے جانے کا امکان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارم کرنے والے عثمان خان کو تریبتی کیمپ میں شرکت کیلئے بلایا گیا ہے جبکہ عماد وسیم کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی تقریباً 25 کھلاڑیوں کے پول کا اعلان متوقع ہے، ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب اسی پول سے کیا جائے گا، جنکی ٹریننگ کاکول میں آرمی بیس میں تربیتی کیمپ کروائی جائے گی۔

35 سالہ عماد کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی ہے، جب تک وہ باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے لیتے۔ سلیکٹرز ان کے انتخاب کیلئے غور کرنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ پی ایس ایل پرفارمرز کو موقع ملنے کا امکان

خیال رہے کہ عماد وسیم کو پی ایس ایل9 کے فائنل میں 5 وکٹیں حاصل کرنے اور بیٹنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ دوسرے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف فتح میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ یونائیٹڈ کیلئے میچ جیتنے والے ناقابل شکست 59 رنز بنائے اور پہلے ایلیمینیٹر میں 12 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

مزید پڑھیں: مستقبل کے چیلنجز؛ کرکٹرز کو کاکول میں فوجی ٹریننگ کروائی جائے گی

دوسری جانب نوجوان بلےباز عثمان خان جو متحدہ عرب امارات منتقل ہوچکے ہیں اور پی ایس ایل9 میں ملتان سلطانز کے لیے بطور اوورسیز کھلاڑی کھیل رہے تھے انہیں سیریز کیلئے کاکول کیمپ میں مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

عثمان خان کو بیٹر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا جبکہ انہوں نے 7 اننگز میں 164.12 کے اسٹرائیک ریٹ سے 430 رنز بنائے۔وہ پی ایس ایل کے ایک ہی ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلا بلےباز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button