کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم سپر ایٹ میں کیسے پہنچ سکتی ہے؟ جانیے ممکنہ صورتحال

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں لگاتار دو شکستوں کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچنا انتہائی مشکل ہے مگر اسکے باوجود اگر قسمت مہربان رہی تو پاکستان سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی بھی کرسکتا ہے۔

امریکا اور بھارت کے ہاتھوں مسلسل دو میچز میں بدترین ناکامی پر پاکستانی شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے شدید مایوس ہیں۔ پاکستان اب اپنے آئندہ دو میچز کینیڈا اور آئرلینڈ کیخلاف 11 اور 16 جون کو کھیلے گا جس میں ہار کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

لیکن اب پاکستان ٹیم کو صرف اپنے میچز کی جیت پر ہی انحصار نہیں کرنا بلکہ دوسری ٹیموں کے میچز بھی اس ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: ہم اپنی غلطیوں پر غور کریں گے، بابراعظم

گروپ اے پر نظر ڈالی جائے تو یہاں شامل پانچوں ٹیمیں اپنے دو، دو میچز کھیل چکی ہیں، انڈیا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، امریکا 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کینیڈا دو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان اور آئرلینڈ صفر کے ساتھ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

اگر اب امریکا اپنے دونوں میچز ہارتا ہے تو چار پوائنٹس تک محدود رہے گا اور پاکستان اگر اپنے اگلے دونوں میچز جیت جاتا ہے تو وہ بھی زیادہ سے زیادہ 4 پوائنٹس حاصل کرسکتا ہے ایسی صورت میں جس کا رن ریٹ بہتر ہوگا وہ ٹیم سپر ایٹ کیلئے کوالیفائی کرجائے گی، یہ ضروری ہے کہ کینیڈا اور امریکا اپنے اگلے دونوں میچز میں لازمی شکست سے دوچار ہوں۔

پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی کیلئے ممکنہ صورتحال:

جون 11: پاکستان کو کینیڈا کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔
جون 12: انڈیا کو امریکا کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔
جون 14: آئر لینڈ کو امریکا کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔
جون 15: انڈیا کو کینیڈا کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔
جون 16: پاکستان کو آئرلینڈ کیخلاف لازمی جیتنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button