پاکستان

وزیراعلی خیبر پختونخوا کا رشوت مانگنے والے افسر کا سر پھاڑنے کا حکم

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا نے رشوت مانگنے والے افسر کا سر پھاڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ راشی افسر کے سر پہ اینٹ مارو اور میرا نام لو۔

ڈی آئی خان کے گاؤں سید علیاں میں لوگوں سے خطاب  کرتے ہوئے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رشوت ستانی کے خلاف بڑا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ رشوت مانگنے والے افسر کے سر پہ اینٹ مارو اور نام میرا لو افسر یا اہلکار کسی بھی محکمے کا ہو اس کا سر پھاڑ دو، نہ خود جہنمی بنو اور نہ مجھے بناؤ۔

علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو کہتا ہوں رشوت لینے اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں مجھے کبھی شکایت نہ کریں کہ فلاں رشوت مانگ رہا ہے، رشوت لینے والے کے بیٹے کو کہو آپ کے والد کو جہنم سے بچایا ہے، عوام غیرت کا مظاہر کرے اور رشوت خور کو موقع پر سزا دے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button