پاکستان
معاشی صورتحال، وزیر جیل خانہ جات سندھ کا سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان
کراچی: ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے سرکاری مراعات نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے محکمہ چیف سیکریٹری کو خط لکھا کہ سرکاری پیٹرول، 2700 سی سی گاڑی اور مراعات نہیں چاہیے۔
صوبائی وزیر جیل علی حسن زرداری نے ماہانہ سرکاری سطح پر ملنے والے 600 لیٹر فیول کا کارڈ واپس جمع کرانے کا اعلان کر دیا جبکہ وزیر بننے کے بعد سرکاری سطح پر ملنے والی 2700 سی سی فارچونر گاڑی بھی متعلقہ محکمے واپس جمع کرا دی۔
صوبائی وزیر علی حسن زرداری نے خط کی کاپی وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوتے تب تک مراعات نہیں لوں گا۔