پاکستان

پاک چین تعلقات میں ثقافتی سفارتکاری کا کلیدی کردار ہے: مشاہد حسین

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سابق سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ پاک چین تعلقات میں ثقافتی سفارت کاری کا کلیدی کردار ہے، دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کاتعلق باہمی تعاون، مشترکہ اقدامات کے ذریعے مضبوط ہوا ہے۔

سابق سینیٹر مشاہد حسین نے اکادمی ادبیاتِ پاکستان میں فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام ”چائنا پاکستان کلچرل سمپوزیم‘‘ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمپوزیم میں چین اور پاکستان کے درمیان گہرے ثقافتی روابط کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

ڈاکٹر حنا شاہد سربراہ شعبہ آرٹس اینڈ میڈیا فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد، ڈو جیننگ ڈائریکٹر سی ایم جی اسلام آباد سٹوڈیو ڈاکٹر سلیم مظہر، ڈائریکٹر نیشنل لینگویج پروموشن اتھارٹی اور انجم داراٹیکسلا کلچرل اینڈ ہیریٹیج میوزیم کے ڈائریکٹر نے خصوصی شرکت کی۔

مہمان خصوصی مشاہد حسین نے فاؤنڈیشن یونیورسٹی کی دستاویزی فلم کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ ثقافتی بندھن پر شاہراہ ریشم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ثقافتی تبادلے اور شمولیت کے حوالے سے چین کا نقطہ نظر ایک عالمی ماڈل کے طور پر کام کرتا ہے، جو باہمی احترام کو فروغ دیتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button