بزنس

سندھ حکومت کا گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرنے کا اعلان

کراچی:  سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں گندم خریداری کا عمل20 مارچ سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزیر خوراک جام خان شورو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گندم خریداری کا عمل 20 مارچ سے شروع کرے گی اور صوبہ بھر میں 353 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔

وزیر خوراک و آبپاشی کا مزید اپنے بیان میں کہنا تھا کہ محکمہ خوراک سندھ نے حیدرآباد ڈویژن میں 78، لاڑکانہ ڈویڑن میں 71، سکھر میں 68، شہید بینظیر آباد 58، میرپورخاص ڈویڑن میں 40 اور سانگھڑ میں 38 گندم خریداری کے مراکز قائم کیے جائیں گے

جام خان شورو کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک سندھ کی جانب سے گندم کی خریداری کے لیے مکمل اقدام کیے گئے ہیں،سندھ حکومت نے فی من گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی ہے، سندھ میں 9 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button