بزنس

معاشی نمو کیلیے ڈالرضروری، برآمدات بڑھانے سے ممکن، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے ملک میں معاشی نمو کیلئے ڈالر کا ہونا ضروری جو برآمدات بڑھانے سے ممکن ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ڈالر ہوں تو باقی دنیا سے چیزیں خرید کر پاکستان لائیں اور اسے خرچ کریں، معاشی نمو بڑھ جائے گی۔ ڈالر ختم تو نمو ختم اور پھر آئی ایم ایف کی مدد مانگنی پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مالی بحران برآمدات میں اضافے سے حل کیا جا سکتا ہے۔مشاورت سے کئے گئے صحیح فیصلوں سے سازگار ماحول فراہم کرکے ایکسپورٹ بڑھائی جاسکتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک آئی ایم ایف کے ساتھ نیا معاہدہ ہوجائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button