پاکستان
پی بی 50 میں 6 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کی تاریخ تبدیل
کوئٹہ: صوبائی حکومت بلوچستان کی درخواست پر پی بی 50 میں 6 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کی تاریخ تبدیل کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی بی 50 کے 6 پولنگ اسٹیشن پر پولنگ 28 مارچ کو ہوگی جوکہ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن نے پولنگ کے حوالے سے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کی نگرانی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو پولنگ شیڈول تھی۔