انٹرٹینمنٹ

‘تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ’ کے ٹپو اور ببیتا کا اپنی منگنی کی خبروں پر ردعمل

ممبئی: معروف بھارتی ٹیلی وژن شو ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے اداکار راج انادکٹ (ٹپو) اور اداکارہ مونمون دتہ (ببیتا ایّر) نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں ٹپو کا کردار ادا کرنے والے اداکار راج انادکٹ اور ببیتا ایّر کا کردار نبھانے والی اداکارہ مونمون دتہ کی منگنی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ دونوں نے بھارتی ریاست گجرات کے شہر ودودرا میں اپنے اہلخانہ کی موجودگی میں منگنی کی ہے اور اس کے لیے باقاعدہ تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، تاہم اب راج انادکٹ (ٹپو) اور اداکارہ مونمون دتہ (ببیتا ایّر) نے اپنی منگنی کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

]ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے مونمون دتہ نے کہا کہ یہ خبر جعلی اور مضحکہ خیز ہے، اس خبر میں رتی بھر بھی سچائی نہیں ہے لہٰذا میں اس طرح کی بیہودہ خبروں پر اپنی توانائی ضائع نہیں کرنا چاہتی جو بار بار سامنے آتی رہتی ہے۔

دوسری جانب اداکار راج انادکٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر جاری کی گئی اسٹوری میں اپنی منگنی سے متعلق خبروں کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دیا۔

واضح رہے کہ راج انادکٹ اور مونمون دتہ کی ڈیٹنگ کی افواہیں سال 2021 سے زیرِ گردش ہیں تاہم، دونوں اداکاروں نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے ایسی خبریں پھیلانے والوں پر تنقید کی تھی۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے سیٹ پر موجود ہر شخص کو معلوم تھا کہ راج انادکٹ اور مونمون دتہ رومانوی تعلقات میں ہیں اور کچھ لوگوں کو یقین تھا کہ یہ دونوں بہت جلد شادی بھی کر لیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button