کھیل

مینجمنٹ کو آئینہ دکھانے پر عماد شکیل ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ سے ڈراپ

لاہور: اولمپکس میں کوالیفائی نہ کرنے کا غصہ ہاکی ٹیم کپتان پر اتار دیا گیا، عماد شکیل بٹ کو ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ ٹیم سے ڈراپ کرکے وطن واپس بلالیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا، کپتان کا موقف تھا کہ کوچز کی طرف سے کوئی گیم پلان نہیں دیا گیا لڑکوں نے اپنے طور پر ہر ممکن کوشش کی سب نے زور لگایا، اس کے باوجود کھلاڑیوں کو ہی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے جب کہ لڑکے خالی جیب لیے پاکستان کی عزت میں اضافہ کے لیے لڑے، کوچز کو اپنا احتساب بھَی کرنا چاہیے، صرف ٹیم کو اس چیز کا قصور وار نہ سمجھیں۔

عماد شکیل بٹ کی جانب سے ٹیم انتظامیہ کو آئینہ دکھانے کے جرم میں ورلڈکپ فائیو اے سائیڈ ٹیم کے کوچز شکیل عباسی اور دلاور حسین نے انہیں ہاکی ورلڈکپ کی ٹیم سے باہر کرکے گھر جانے کی ہدایت کردی اور اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کی رائے بھَی نہیں لی گی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button