پی ایس ایل9؛ ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے ہرادیا
پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کے 30 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے ہرادیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف کامیابی کے بعد ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہو گئی۔ جمعرات کو ہونے والے کوالیفائر میں ملتان سلطانز کا مقابلہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پانے والی پشاور زلمی سے ہوگا۔ جمعہ کو ایلیمنٹری ون میں کوئٹہ گلیڈییٹر کا مقابلہ اسلام آباد یونائٹیڈ سے ہوگا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پلے آف راؤنڈ سے قبل آخری میچ میں ملتان سلطانز کے 185 رنز کے جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 15.5 اوورز میں 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
عمیر یوسف 37، سعود شکیل 14، خواجہ نافع 16 اور ریلی روسو 10 رنز بناسکے۔ محمد وسیم 11، محمد عامر 3، عقیل حسین 6 رنز، لوری ایوانز 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی طرف سے اسامہ میر اور ڈیوڈ ولی نے 3، 3، عباس آفریدی نے 2 اور محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔محمد رضوان 69 اور 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
یاسر خان نے 12، عثمان خان نے 21، افتخار احمد نے 20 اور طیب طاہر نے 3 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد عامر 2، ابرار احمد اور محمد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل نائن کے پلے آف مرحلے کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ پیر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام باقی میچز کراچی میں شیڈول ہیں۔