کھیل

ورلڈکپ جیت کر اللہ شکر کیوں ادا کیا، سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان فاسٹ بولر محمد سراج بھی ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر آگئے۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد ٹیم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیپشن لکھا کہ “اللہ تعالیٰ کا شکر ہے”۔

جس پر ہندو انتہاپسند صارفین نے مسلمان فاسٹ بولر کو ٹوئٹر پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ “یہ اللہ کی نہیں ٹیم انڈیا کی جیت ہے، یہ کپتان روہت شرما کی فتح ہے!”۔

ایک اور شخص نے لکھا کہ “اگر اللہ نے کرنا ہوتا تو تو ورلڈکپ پاکستان جیتتا، بھارت نہیں!”۔

مزید پڑھیں: “ہوسکتا ہے کہ کھیل کے دوران باؤنڈری کُشن ہٹ گیا ہو” پولاک بھی کیچ پر بول اٹھے

دوسری جانب گجرات میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلمان کھلاڑیوں کی مثبت کارکردگی کو سرہانے پر سلمان وہرہ نامی تماشائی کو ہندو بلوائیوں نے بلے اور چاقوں کے وار سے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوہلی کے بغیر ٹیم کی تعریف کیوں کی؟ بھارتی سابق کرکٹر سے ناراض

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میچ میں 5 ہزار تماشائیوں میں محض 500 مسلم تماشائی موجود تھے، بلوائیوں کے تشدد کے دوران متاثرہ شخص مدد کیلئے پکارتا رہا مگر ہزاروں کے ہجوم میں سے کوئی بھی مدد کو نہ آیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button