کھیل

پی ایس ایل9؛ شاداب سے تلخ جملوں کے تبادلے پر شان بول پڑے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاداب سے الجھنے کے معاملے پر خلاصہ کردیا۔

پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے اعتراف کیا کہ رواں سیزن میں میری کارکردگی بالکل اچھی نہیں رہی، افسوس ہے کہ توقعات کے مطابق پرفارمنس نہ دے سکا۔

شان مسعود نے گزشتہ دنوں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں شاداب خان کے ساتھ تکرار کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’فیلڈ میں پلیئرز کے جذبات ہوتے ہیں، ہر انسان میں کچھ خوبی کچھ خامی ہوتی ہے، میں نے وائیڈ واپس لینے کیلئے ری ویو لیا تھا، میں جب امپائر سے بات کررہا تھا تو شاداب نے کہا وقت ختم ہوگیا ہے، جس پر شاداب کو کہا تھا کہ آپ میچ کھیلو، امپائرنگ مت کرو‘‘۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ تلخ جملوں کا تبادلہ کیوں ہوا؟ شاداب کا موقف سامنے آگیا

پی ایس ایل کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دیکر اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ شاداب، شان مسعود نے جھگڑے کے بعد ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

میچ میں شکست کے ساتھ ہی کراچی کنگز کا پی ایس ایل میں سفر ختم ہوگیا، رواں سیزن میں کنگز کی ٹیم 10 میچز میں محض 8 پوائنٹس حاصل کرسکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button