پاکستان

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کا عمل شروع کردیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات  کے لیے  پوسٹل بیلٹ پیپرزکی فراہمی کا عمل شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پوسٹل بیلٹ پیپر سےاہل افراد 22 جنوری تک اپنا ووٹ کاسٹ کرنےکا عمل مکمل کریں گے جب کہ پوسٹل بیلٹ کے لیے درخواست فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔پوسٹل بیلٹ حاصل کرنے پر ووٹر اپنے ووٹ کو مقررہ وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرکوبھجوائےگا۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ ماہ 8 فروری کو شیڈول ہیں جس کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام معمول کے مطابق جاری ہے۔

شعیب ملک کی ثناء جاوید سے دوسری شادی، سابق شوہر عمیر جیسول نے انسٹاگرام پر کیا شیئر کیا ؟ جانئے
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشانات کی تبدیلی کا عمل جاری رہا تو الیکشن میں تاخیرکا خدشہ ہے، بیلٹ پیپر دوبارہ پرنٹ کرانا پڑیں گےجس کے لیے پہلے ہی وقت محدود ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button