پاکستان
بلوچستان میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
کوئٹہ: بلوچستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کی گئی پیش گوئی کے مطابق صوبے کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبر آلود رہے گا، تاہم صوبائی دارالحکومت کوئٹہ، ژوب ، بارکھان ، چمن، پشین اور زیارت میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
صوبے میں موسم کی صورت حال کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ، قلات میں 6،زیارت 2 ، چمن 11، ژوب میں 10، سبی میں 19، نوکنڈی میں 10، تربت میں 17 ، ساحلی علاقے جیوانی میں 20 اور گوادر میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔