دھونی کا بطور ٹکٹ کلیکٹر کام کرنے کا اپوائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل
سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں بطور کلیکٹر کے طور پر کام کرنے کا اپوائنٹمنٹ لیٹر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بھارتی براڈ کاسٹر نے بھارت کیلئے ورلڈکپ جیتنے والے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا ہندوستانی ریلوے میں تقرری کا خط شیئر کیا، جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
دھونی بطور بھارتی ٹیم میں کھیلنے سے قبل ہندوستانی ریلوے میں ٹکٹ کلیکٹر کے طور پر کام کرتے تھے، جس کا انہوں نے کئی پروگرامز میں برملا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں: خاتون ریسلر نے بھارتی کرکٹر کو کندھوں پر اٹھالیا، ویڈیو وائرل
سابق بھارتی کرکٹر واحد کپتان ہیں جنہوں نے 2007 میں ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ جبکہ 2013 میں چیمپئنز ٹرافی بھارت کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ دھونی آئی پی ایل میں چنائی سپر کنگز کو بھی 5 ٹائٹلز جتوانے والے بھی پہلے کپتان ہیں۔