کھیل

شاہد آفریدی نے طنزکرنے والے رائنا کو پیار سے ’تمیز‘ سیکھا دی

کراچی: شاہد آفریدی نے طنز کرنے والے سریش رائنا کو بڑے پیار سے ’تمیز‘ سیکھا دی۔

حال ہی میں آئی پی ایل میں کمنٹری کے دوران آکاش چوپڑا نے جب رائنا سے سوال کیا کہ کیا وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں سریش رائنا ہوں، شاہد آفریدی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے ایمبسڈر منتخب

بعد ازاں آئی سی سی نے آفریدی کو ٹی 20 ورلڈکپ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تو ’ایکس‘ پر ایک صارف نے رائنا کو مخاطب کرتے ہوئے اس حوالے سے آگاہ کیا، جواب میں سابق بھارتی بیٹر نے کہا کہ میں ورلڈکپ 2011 کا فاتح ہوں، میرے پاس میگا ٹرافی ہے۔موہالی کی شکست تو یاد ہوگی۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بتایا کہ بعض اوقات ہلکے پھلکے جملے  کہے جاتے ہیں، میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھ کر رائنا سے بات کی، انھوں نے چھوٹے بھائی کی طرح صورتحال کو سمجھا اور اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر بھی راضی ہوگئے جو اچھی بات ہے، اچھے لوگ ایسی چیزوں کو سمجھتے اور اپنی غلطی کی اصلاح کرلیتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button