کھیل

پی سی بی نے بڑے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور:  پی سی بی نے بڑے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے قبل کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں وینیوز کی توسیع اور تزین وآرائش کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گنجائش بڑھانے کیلیے ڈبل اسٹوری اسٹینڈ تیار کیے جائیں گے، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد یہاں کام شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام کب مکمل ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دورہ کراچی کے بعد حتمی پلان تیار کیا جائے گا، راولپنڈی میں ہاسپیٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ چند سال قبل نیشنل اسٹیڈیم کی تزین وآرائش پر سوا ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button