انٹر نیشینل

اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کی امریکی جیل میں قیدی کے ہاتھوں پٹائی

فلوریڈا: امریکا کی جیل میں قید اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کی ساتھی قیدی نے پٹائی لگا دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے سفارت کار کا 19 سالہ بیٹا ایوراہام گل امریکی ریاست فلوریڈا کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ ساتھی قیدی نے کھانے سے متعلق بات کے دوران اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

حکام کے مطابق قیدی نے اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کے منہ پرگھونسے برسا دئیے جس سے اسرائیلی سفارت کار کا بیٹا زخمی ہوگیا۔

 

میامی میں اسرائیلی قونصل خانے میں تعینات سفارتی اہلکار کے بیٹے کو پولیس اہلکار کو زخمی کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ سفارت کار کے بیٹے کو پولیس اہلکار نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر روکا تھا جس پر ایوراہام گل نے اہلکار کی ٹانگ پر بائیک چڑھا دی تھی۔

امریکی عدالت نے اسرائیلی سفارت کار کے بیٹے کو سفارتی استثنیٰ دینے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button