انٹر نیشینل

ہیلتھ رپورٹنگ پر ایکسپریس ٹریبیوں کے رپورٹر وصال یوسفزئی نے آغا خان ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی: ایکسپریس ٹریبیون کے رپورٹر وصال یوسفزئی کو خیبرپختونخوا میں زچہ و بچہ کی اموات پر کام کرنے پر آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) کی جانب سے ‘ایکسیلینس ان ہیلتھ رپورٹنگ’ کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

پشاور سے ایکسپریس ٹریبیون کے لیے رپورٹنگ کرنے والے وصال یوسفزئی اپنے رپورٹس میں خیبرپختونخوا میں زچہ و بچہ کے حوالے سے سنگین مسائل اجاگر کرتے ہیں اور حکام اور متعلقہ فلاحی اداروں کی توجہ مبذول کرواتے ہیں۔

ان کی حالیہ رپورٹ ‘تھری ڈیز— نگہداشت کے لیے پہنچنے میں تاخیر، نگہداشت کی تلاش میں تاخیر اور نگہداشت کی وصولی میں تاخیر— خیبر پختونخوا میں ماں اور بچے کی اموات کے اسباب’ کے عنوان سے علاقے میں پائے جانے والے صحت کے سنگین مسائل کو اجاگر کر رہی ہے۔

وصال یوسفزئی کو اس ایوارڈ سے اے کے یو کی سالانہ تقریب میں نوازا گیا، یہ ایوارڈ پاکستان میں ہیلتھ جرنلزم کے شعبے میں بہترین کام کرنے والے صحافیوں کو دیا جاتا ہے۔

ان کی تفتیشی رپورٹنگ میں طبی امداد کی فراہمی میں تاخیر کا عنصر پر خیبرپختونخوا میں زچہ اور بچہ کی بلند شرح اموات کی وجہ سے زیادہ توجہدی گئی۔

وصال اپنی رپورٹنگ میں صوبے کے دیہاتوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کے راستے میں حائل رکاؤٹوں کو ختم کرنے کی ہنگامی بنیادوں میں ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

طب کے شعبے میں تین طرح کی تاخیر— پہنچنے، تلاش کرنے اور فراہم کرنے— زچہ و بچہ کی اموات کی بلند شرح کا باعث ہیں کیونکہ علاقے میں پہلے ہی معقول طبی سہولیات کا فقدان ہے۔

وصال یوسفزئی کی رپورٹ کا مقصد صوبے میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہتر اقدامات کرنے اور خاص طور پر آبادی کے اس طبقے کو جو زیادہ خطرے میں ہے۔

آغا خان یونیورسٹی کے ایوارڈز کا مقصد صحافیوں کی خدمات کا اعتراف ہے جو ہیلتھ رپورٹنگ میں نمایاں کام کرتے ہیں اور پاکستان میں صحت کے بدترین مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button