بزنس

مرغی، دالوں کی قیمتیں مڈل مین کے کردار کے باعث کم نہیں ہو رہیں: وزیر خزانہ

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مرغی،دالوں کی قیمتیں مڈل مین کےکردارکےباعث کم نہیں ہو رہیں۔

شہر اقتدار میں وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاشی میدان میں اہم کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے،کرنٹ اکاؤنٹ دس سال بعد سرپلس ہونا اہم پیشرفت ہے، ترسیلات زرمیں 35فیصد اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ ترسیلات زر35ارب ڈالرسےبڑھ جائیں گی،برآمدی شعبے میں بھی مثبت رجحان ہے، مہنگائی ساڑھے6سال کی کم ترین سطح پرآگئی ہے، سٹیٹ بینک نےمسلسل پانچویں بارپالیسی ریٹ میں کمی کی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کا 13فیصد پرآنا معیشت کےلیےاہمیت کا حامل ہے، کاروباری برادری کےاعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، معاشی استحکام کے ساتھ شرح نمو میں اضافہ ترجیح ہے، سیمنٹ کی فروخت میں5فیصد اضافہ ہوا ہے۔

محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ ای سی سی میں ایک ماہ قبل مہنگائی کا احاطہ کیا تھا، آج کے ای سی سی میں پہلا ایجنڈا قیمتیں کم کرنے پر ہو گا، پرامید ہوں معاشی بہتری کا سفرجاری رہےگا۔

وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ عام آدمی پرمعاشی بہتری کا اثر کیوں نہیں پڑ رہا، مرغی، دالوں کی قیمتیں مڈل مین کے کردارکے باعث کم نہیں ہو رہیں، مرغی، دالوں کی قیمتیں دنیا بھر میں کم ہوئیں ہم بھی مانیٹرکریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button