پاکستان

ڈیموکریسی کے بغیر ملک نہیں چلے گا، نظام بدلنا ہو گا: شاہد خاقان عباسی

لاہور: (دنیا نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیموکریسی کے بغیر ملک نہیں چلے گا، نظام بدلنا ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے اسی سوچ پر آپریٹ کرتے ہیں جو چیف منسٹر کے منہ سے نکلتا ہے ڈائریکٹو بن جاتا ہے اور کام شروع ہو جاتا ہے۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ڈیموکریسی کے بغیر آپ کا ملک نہیں چلے گا، پاکستان میں جو گروتھ ہوئی ہے وہ ڈیموکریٹک دور میں ہی ہوئی ہے، ایوب خان کے زمانے میں گروتھ آئی، اگر وہ دور ڈیموکریٹک دور ہوتا تو اس سے بھی بہتر گروتھ ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اس وقت پرائیویٹائزیشن کی جب کسی ملک نے نہیں کی تھی، ہم نے بینک بیچے، سیمنٹ بیچی اور فرٹیلائزر بیچا، آپ کے پاس تعلیم ہونی چاہیے ڈگری نہیں، آپ کے پاس دنیا کا تجربہ ہونا چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button