بزنس

پی ایس او نے پہلی ششماہی میں 7.7 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا

کراچی: پی ایس او نے پہلی ششماہی میں 7.7 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔

پی ایس ایکس میں لسٹڈ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل نے مالی سال 2024 کی پہلی ششماہی میں مستحکم کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے 7.7ارب روپے کے خالص منافع حاصل کیا جبکہ اس کے فی حصص آمدن16.51روپے رہی، زیرتبصرہ مدت میں پی ایس او کی مجموعی سیلز 1.9ٹریلین روپے رہی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس او کا پاکستان ریفائنری میں موجود اپنے 30 فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ

 

کمپنی کے بورڈ آف مینجمنٹ نے 31 دسمبر، 2023 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلیے گروپ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ گروپ نے اس مدت کیلئے12.2ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا، جس کے نتیجہ میں فی حصص آمدن 26.01 روپے رہی۔

مالی سال2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بڑھتے ہوئے افراط زر، ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور جیوپولیٹکل صورتحال کے باعث پٹرولیم سیکٹر میں مصنوعات کی طلب میں کمی دیکھی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button