بزنس

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ برقرار

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 76 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار 890 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی، 175 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 89 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1319 پوائنٹس کمی سے 88 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ بدستور برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 10 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.85 روپے سے کم ہو کر 277.75 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button