بزنس

معیشت کے تمام اشاریے درست سمت جا رہے ہیں، وزیر خزانہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے تمام اشاریے درست سمت جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سٹی بینک، سٹینڈرڈ چارٹرڈ اور جے پی مورگن کے سرمایہ کار فورمز میں شرکت کی۔

محمد اورنگزیب نے گزشتہ مالی سال کے دوران معیشت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کے تمام اشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے خود مختار ویلتھ فنڈ اور خصوصی اقتصادی زونز پر سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button