بزنس

وفاقی حکومت پر سال 2030 تک 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کے ذمہ سال 2030 تک مجموعی طور پر 49 ہزار 629 ارب روپے کے مقامی قرضے واجب الادا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ انکشاف اقتصادی امور ڈویژن حکام کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت کو 2024 میں سب سے زیادہ 13 ہزار 269 ارب روپے مقامی قرض واپس کرنا ہے۔

2025 میں 12 ہزار 723 ارب، 2026 میں سات ہزار 684 ارب روپے، 2027 میں 4 ہزار 758 ارب، 2028 میں 5 ہزار 608 ارب قرضہ واجب الادا ہے۔

2029 میں 4153 ارب، 2030 میں 1434 ارب روپے ادا کرنے ہیں، حکومت نے سب سے زیادہ 59 فیصد قرضہ انویسٹمنٹ بانڈز کے ذریعے لے رکھا ہے۔

حکومت کے ذمہ سال 2030 تک واجب الادا مقامی قرضوں کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ قرضے انویسٹمنٹ بانڈز،ٹریژری بلز، سکوک اوربچت اسکیموں کے ذریعے لیے گئے ہیں۔

اگلے 5 سال میں واجب الادا قرض میں اصل رقم اور سود شامل ہے۔ 22 فیصد قرضہ ٹی بلز اور 10 فیصد سکوک بانڈز کےذریعے لیا گیا، باقی قرضہ قومی بچت اسکیموں اور پرائز بانڈزکی شکل میں لیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button