پاکستان

اشیائے خوردونوش مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں: مریم اورنگزیب

لاہور : (دنیانیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پلاسٹک موت ہے ، اشیائے خودونوش ہرگز مضرِ صحت پلاسٹک بیگز میں نہ ڈالے جائیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کے سکوارڈز کا پلاسٹک بیگز کی تیاری اوراستعمال کے خلاف رات گئے تک آپریشن کیاگیا ، 56 فوڈ پوائنٹس کی انسپیکشن کی گئی، 10 کے خلاف کارروائی کر کے 8 فوڈ ہاؤسز اور شاپس سیل کردی گئیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 75 ماٸیکرون سے کم حجم کے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر فوڈ ہاٶسز اورکھانے پینے کی دکانیں سیل کردی گئیں ، 15 کلو مضرِ صحت پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مریم اورنگزیب نےکہا کہ غیر معیاری پولیتھین بیگز میں کھانا کینسر اور دیگرجان لیوا بیماریوں کا سبب بنتاہے، پلاسٹک موت ہے، شہری خود بھی دکانداروں سے کھانا پلاسٹک بیگز میں نہ خریدیں۔

سینٸرصوباٸی وزیر نے کہا کہ عوام پلاسٹک بیگ لینے سے انکار کریں کیونکہ اپ پلاسٹک بیگ نہیں بیماری خرید رہے ہیں ، مینوفیکچررز بھی اس کو مت بناٸیں ورنہ کاررواٸیاں ہوتی رہیں گی ، پلاسٹک بیگ کے استعمال کو ای پی اے کی ہیلپ لائن 1373 پر رپورٹ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button