بزنس

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ

کراچی: (دنیا نیوز) زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر سرکاری ذخائر 11 ارب 4 کروڑ 7 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اضافے کے بعد 18 اکتوبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ایک کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہے، سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 97 کروڑ64 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button