انٹرٹینمنٹ
ٹام کروز کی روسی گرل فرینڈ سے علیحدگی ہوگئی
لندن: امریکی سپر اسٹار ٹام کروز کی نئی روسی گرل فرینڈ ایلسینا خیرووا سے علیحدگی ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق پچھلے ایک ماہ سے 61 سالہ اداکار 36 برس کی ایلسینا خیرووا کے ساتھ لندن میں اپنا زیادہ تر وقت گزار رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق لندن میں ہونے والی ملاقات میں بریک اپ کا آغاز ہوا اور دونوں نے دوستانہ ماحول میں یہ تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹام کروز اور ایلسینا کے درمیان تعلق کی خبریں پچھلے برس سامنے آئی تھیں جب دونوں کو مختلف تقریبات میں ساتھ دیکھا گیا۔
اداکار کی اس سے قبل تین شادیاں ہوچکی ہیں، پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔
ایلسینا خیرووا سابقہ روسی ماڈل ہیں اور ایک نامور روسی سیاست دان رینات خیرو کی بیٹی ہیں جو ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی ہیں۔