انٹرٹینمنٹ

اداکار اسامہ خان کی مایا علی سے شادی کی خواہش

لاہور: شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار اسامہ خان نے اداکارہ مایا علی سے شادی کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں اسامہ خان نے وصی شاہ کے شو “زبردست” میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی پسندیدہ اکاراؤں کے طور پر مایا علی اور ماہرہ خان کی تعریف کی۔

دورانِ شو اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسامہ خان نے کہا کہ “اگر میں پاکستانی اداکاراؤں کی بات کروں تو مجھے ماہرہ خان اور مایا علی بہت پسند ہیں اور میں ان دونوں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں”۔

 

اسامہ خان نے کہا کہ “مایا علی کو بھی اس بات کا علم ہے کہ میں اُنہیں پسند کرتا ہوں کیونکہ میں کئی شوز میں اس بات کا اعتراف کرچکا ہوں”۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اسامہ خان نے کہا کہ “میں مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا کیونکہ وہ ابھی تک سنگل ہیں”۔

مایا علی سے شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “میں پہلے مایا علی سے اپنی محبت کا اظہار کروں گا، اُس کے بعد شادی کے بارے میں سوچیں گے”۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر کئی بار اسامہ خان اور اداکارہ زینب شبیر کی منگنی کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن اس جوڑی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ ان کے درمیان صرف دوستی کا رشتہ قائم ہے۔

یاد رہے کہ اداکار اسامہ خان نے سال 2017 میں شوبز میں اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، وہ کئی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ 26 جنوری کو یمنیٰ زیدی کے ساتھ اُن کی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ ریلیز ہوئی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button