’’شاہین شاہ آفریدی کو غصے سے دیکھنا مشکل کام ہے‘‘
لاہور: افتخار احمد نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو غصے سے دیکھنا مشکل کام ہے۔
افتخار احمد نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم میں ہمارے ساتھی اور کپتان بھی ہیں، انھیں غصے سے دیکھنا مشکل کام تھا، بہرحال میچ میں ہمارے درمیان جو ہوا وہ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’راشد کی عدم موجودگی، شاہین کی ناقص کپتانی کے باعث قلندرز مشکلات کا شکار ہیں‘‘
ملتان اسٹیڈیم میں میزبان سلطانز کی لاہور قلندرز پر فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ دیکھا جائے تو قلندرز کی بولنگ میں قومی ٹیم کی پوری لائن اپ ہی موجود ہے۔ میں یہ سوچ کر آیا تھا کہ جس طرف کی باؤنڈری چھوٹی ہے اسے ٹارگٹ کروں، شروع میں مشکل لگ رہا تھا مگر خوشی ہے کہ جیت گئے، پلیٹ فارم محمد رضوان نے سیٹ کیا۔
انھوں نے کہا کہ فیلڈنگ پر ہماری بہت بات ہوئی، رضوان سے بھی کیچ ڈراپ ہوا جو عام طور پر نہیں ہوتا،ہم تسلیم کرتے ہیں کہ فیلڈنگ اچھی نہیں رہی،ٹائٹل جیتنا ہے تو خامیوں پر قابو پانے کیلیے مزید محنت کرنا ہوگی۔