کھیل

ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ آپس میں الجھ پڑے

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) میں میچ پڑگیا۔

پی ایچ صدر طارق بگتی نے حال ہی میں ادھار ٹکٹ لے کر ٹیم چین بھیجے کا بیان دیا تھا تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام الزامات مسترد کر دیے۔

پی سی بی ترجمان کا موقف ہے کہ پی ایس بی حال ہی میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے پی ایچ ایف کو دے چکا، ایشین چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔

مزید پڑھیں: ہاکی پلئیرز کی یورپ میں سیاسی پناہ؛ کھلاڑیوں کا ردعمل سامنے آگیا

ہاکی فیڈریشن نے 7کروڑ 17 لاکھ روپے اور 29 رکنی دستے کے لیے بھاری اخراجات طلب کئے تھے، 19 پلیئرز اور 4 آفیشلز کے اخراجات اٹھانے کی پیشکش کی تھی۔

ترجمان کا کہنا ہے فیڈریشن کی درخواست پر رسیدیں پیش کرنے پر ائیرٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا وعدہ کیا گیا۔

پی ایس بی حال ہی میں 9 کروڑ 66 لاکھ روپے پی ایچ ایف کو دے چکا ہے۔ 19 پلیئرز، 4 آفیشلز کے کھانے، رہائش، ٹکٹوں اور ویزہ فیس کے اخراجات کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم کے تین کھلاڑی یورپ میں سلپ، تاحیات پابندی عائد

نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں تین ہفتے کے کیمپ اور رہائش کا انتطام کیا گیا۔

پی ایچ ایف آئین کے آرٹیکل 9.5کے مطابق فنڈز جمع کرنا فیڈریشن کی ذمہ داری ہے، پی ایس بی پاکستان اسپورٹس بورڈ قومی کھیل کی ترقی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت میں تعاون کرتا رہے گا۔

دوسری جانب پی ایچ ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلئے چین میں زیادہ لڑکوں کا لمبا کیمپ لگانا چاہتے تھے جس کے لیے یہ بجٹ مانگا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button