انٹر نیشینل

غزہ میں کھانے کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، متعدد جاں بحق و زخمی

غزہ سٹی: اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کھانا حاصل کرنے کے لیے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے ایک شہری کو شہید اور متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ فلسطینی شہری شمالی غزہ میں ساحلی علاقے کی طرف جا رہے تھے جہاں اسرائیل نے امدادی راستے بند کردیے ہیں لیکن وہاں پر شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق اور دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں ہزاروں فلسطینی جمع ہیں اور بدترین فائرنگ اور دھواں چھوڑنے والے بم کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

 

عینی شاہدین کے مطابق اس حملے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا اور عینی شاہدین نے تصاویر بھی جاری کیں، جس میں ایک شہری کو سر پر زخم لگے زمین پر لیٹےہوئے دیکھایا گیا ہے۔

خبرایجنسی وفا نے بتایا کہ حملے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں نے الجزیرہ کو بتایا کہ اسرائیلی فوج کا حملہ بلااشتعال تھا۔

ہسپتال میں طبی امداد کے لیے موجود ایک زخمی فلسطینی کا کہنا تھا کہ میں نے فائرنگ کی آواز سنی اور اس کے بعد کیا ہوا مجھے پتا نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button