انٹر نیشینل

شام کے دارالحکومت دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ، 7 افراد جاں بحق 11 زخمی

دمشق: شام کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق کے مغرب میں واقع مضافاتی علاقے میزہ میں ایک رہائشی عمارت کو اسرائیل نے فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے جس میں 7 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے 7 شہریوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، سرکاری میڈیا نے فوجی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس نے آس پاس کے علاقوں میں نجی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق یہ فضائی حملہ گولان کی پہاڑیوں کی سمت سے آنے والے تین میزائلوں کے ذریعے کیا گیا جبکہ سرکاری میڈیا نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ شام کے فضائی دفاع نے دمشق میں دشمن اہداف کو روک دیا ہے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف کے خلاف حملے کر رہا ہے لیکن پچھلے سال 7 اکتوبر کو فلسطینی گروپ حماس کے اسرائیلی سرزمین پر حملے کے بعد سے اس طرح کے حملوں میں مزید تیزی آئی جس نے غزہ جنگ کو جنم دیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button