کھیل

میڈل سے محروم ایتھلیٹ نے انتخابی میدان میں بی جے پی کو دھول چٹادی

پیرس اولمپکس میں محض 100 گرام وزن بڑھنے کی وجہ سے گولڈ میڈل سے محروم بھارتی ایتھلیٹ ونیش پھوگاٹ سیاسی میدان میں بی جے پی کو شکست دیدی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشل کانگریس کی رہنما اور ایتھلیٹ ونیش پھوگاٹ نے جولانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے یوگیش کمار کو 6,015 ووٹوں سے ہرادیا۔

بھارتی ریسلر کو کُل 65,080 ووٹ ملے، انڈین نیشنل لوک دل کے امیدوار سریندر لاتھر 10,158 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: فائنل سے کچھ دیر قبل 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر بھارتی ریسلر نااہل قرار

ونیش پھوگاٹ سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والے نمایاں چہروں میں سے ایک تھیں جنہوں نے جنسی ہراسانی کیخلاف آواز بلند کی تھی۔

ریسلر نے حال ہی میں دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی اور ہماری بات ریکارڈ کرنے کا بھی کہا تھا لیکن میں نے منع کردیا کیونکہ سوشل میڈیا پر میرے جذبات اور محنت کا مذاق نہیں اڑوانا چاہتی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نے قوم سے معافی مانگ لی، ریٹائرمنٹ کا اعلان

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں خواتین کے 50 کلوگرام فری اسٹائل فائنل سے چند گھنٹے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کا وزن مقررہ حد سے 100 گرام زیادہ نکلا جس پر انہیں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

پھوگاٹ کو گولڈ میڈل کے لیے امریکا کی سارہ ہلڈیبرانڈ کے ساتھ مقابلہ کرنا تھا تاہم آج صبح انکا وزن 50 کلو سے 100 گرام زیادہ ہو گیا جس کی وجہ سے اب وہ آج اپنا فائنل میچ نہیں کھیل سکیں تھی۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ ‘کوکین خریداری کا الزام’ آسٹریلوی ہاکی کھلاڑی گرفتار

وینیش پھوگاٹ کا پیرس اولمپکس میں کم از کم چاندی کا تمغہ جیتنا طے تھا تاہم اس معاملے کے بعد وہ میڈل جیتنے سے محروم رہیں تھی۔

میڈل سے محروم ایتھلیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ڈس کوالیفائی ہونے پر قوم سے معذرت کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور کہا تھا کہ آپ کے خواب اور میرا حوصلہ ٹوٹ گیا، مجھے معاف کردو، اب مجھ میں مزید طاقت نہیں رہی، ریسلنگ الوداع۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button