کھیل

ٹی20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ؛ امریکا نے پاکستان کو شکست دے دی

ڈیلاس: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے میچ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دے دی۔

ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے گیارہویں میچ میں امریکا نے پاکستان کو شکست دیکر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ مسلسل دو میچز میں کامیابی کے ساتھ امریکا کی ٹیم گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے، جواب میں امریکا نے بھی 3 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بناکر اسکور برابر کردیا جس کے بعد میچ سپر اوور پر چلا گیا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور اعزاز چھین لیا

سپر اوور میں امریکا نے بغیر کسی نقصان کے 18 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز ہی بناسکی اور امریکا 5 رنز سے میچ جیت گیا۔

پاکستان کی اننگز:

قبل ازیں امریکا کے کپتان مونک پٹیل نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی طرف سے بابراعظم 44، شاداب خان 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، شاہین آفریدی 23 اور حارث رؤف 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے نیویارک اسٹیڈیم کی پچ غیر معیاری ہونے کی تصدیق کردی

فخر زمان 11 ، افتخار احمد 18 اور عثمان خان 3 رنز بناسکے، اعظم خان کھاتا کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے۔

امریکا کی طرف سے نوتھوش کینجیگے نے 3، سوربھ نیتراولکر نے 2، علی خان اور جسدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

امریکا کی اننگز:

امریکا کے اوپنرز نے ہدف کے تعاقب میں 36 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

امریکا کی طرف سے موناک پٹیل نے 50، ایرون جونز 36، اینڈریز گاوز 35 ، نتیش کمار 14 اور اسٹیون ٹیلر نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سپراوور:

پاکستان کی جانب سے سپر اوور محمد عامر نے کرایا جو مہنگا ثابت ہوا اور امریکا نے 18 رنز بنا کر پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا۔

محمد عامر نے سپر اوور میں تین وائڈ بالز کیں جس پر امریکا کو 7 رنز اضافی حاصل ہوئے۔

سپر اوور میں ہدف کے تعاقب میں فخر زمان اور افتخار احمد پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کے لیے آئے لیکن افتخار احمد پہلی گیند کھیلنے میں ناکام رہے، دوسری گیند پر چوکا لگانے کے بعد وہ تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شاداب خان کریز پر آئے جنہوں نے ایک چوکا لگاکر ٹیم کو میچ جتوانے کی کوشش کی تاہم وہ ٹیم کی نیا پار نہ لگا سکے اور پاکستان سپر اوور میں 13 رنز ہی بنا سکا۔

اسکواڈ:

امریکا: اسٹیون ٹیلر، موننک پٹیل (کپتان، وکٹ کیپر)، اینڈریز گوس، آرون جونز، نتیش کمار، کوری اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، جسدیپ سنگھ، نوتھوش کینجیگے، سوربھ نیتراولکر، علی خان

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، حارث رؤف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button