امریکی فرم کیساتھ 20 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ
اسلام آباد: پاکستان کا امریکی فرم کیساتھ 20 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ ہو گیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ہے، نمک کی کان کنی میں امریکی کمپنی کی20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور دبئی کے درمیان 3 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کا معاہدہ
پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم کے مابین معاہدہ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا، یہ محض نمک کی کان کنی میں سرمایہ کاری نہیں بلکہ اعتماد، شراکت داری اور خوشحالی کی سرمایہ کاری ہے، پاکستان میں معدنیات، آئی ٹی، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، پاکستان کا بہترین محل وقوع نہ صرف سٹرٹیجک بلکہ جغرافیائی اور اقتصادی لحاظ سے بھی بہت اہم ہے۔
نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے خطاب میں کہا کہ امریکی کمپنی کی نمک کی کان کنی میں سرمایہ کاری سے دیگر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہو گی، پاکستان میں50 ارب ٹن کے نمک کے ذخائر ہیں۔