کھیل

سینٹرل کنٹریکٹس؛ پی سی بی نے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری تیز کردی۔

بورڈ نے سال 2023-21 کیلئے 4 کیٹیگریز میں 25 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے منتخب کیا تھا، ان کرکٹرز کے معاہدے 30 جون 2024 کو ختم ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ بورڈ نے 2024-25 کے سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا ہے جس سے کھلاڑیوں میں ہلچل مچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: کبھی کے دن بڑے کبھی کی راتیں! کرکٹر بورڈ سے معاہدے کو ترس گئے

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری شروع کردی ہے۔

اے کیٹیگری میں گزشتہ برس بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کے نام شامل تھے اور رواں برس بھی کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: حارث کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے پر سابق کرکٹر آگ بگولہ

بی کیٹیگری میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے علاوہ نسیم شاہ ، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں۔

البتہ پچھلے سینٹرل کنٹریکٹ کی بی کیٹیگری کا حصہ بننے والے سابق ٹیسٹ کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد اور فاسٹ بولر حارث رؤف کا اس جگہ رہنے کا امکان کم ہے۔

سی کیٹیگری میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، سعود شکیل، اُسامہ میر اور میر حمزہ کی شمولیت متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 سے قبل اس وقت کے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے مطالبات تسلیم کروانے والے کرکٹرز کیلئے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مراعات اور مالی فوائد پچھلے کنٹریکٹ کے تناظر میں بڑھنے کا فی الحال امکان بہت کم ہے اور اس کی وجہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران قومی ٹیم کی کارکردگی کا گراف نیچے جانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button