پاکستان

سندھ میں سرکاری نمبر والی ڈبل کیبن گاڑی سے 60 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار اسٹاف رپورٹر ایک منٹ سے پہلے

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایات پر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے روہڑی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

سکھر ٹول اسٹیشن کے پاس سینٹرل جیل سکھر کے قریب سخت چیکنگ کے دوران ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے ایک ڈبل کیبن گاڑی نمبر جی پی 3219 سے 60 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم عمران نور درانی کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے. صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کامیاب آپریشن پر ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول افسران کی تعریف کی اور کہا کہ منشیات ہماری نئی نسل کی فلاح و بہبود اور مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button