ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے، اسرائیل
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ایران کی جانب سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائلوں میں سے بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے 180 بیلسٹک میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو فضا میں ہی روک دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حملے سے قبل اسرائیل کا فضائی دفاع مؤثر اور سسٹم الرٹ تھا جبکہ امریکا نے بھی دفاع میں حصہ لیا اور میزائلوں کا سراغ لگاکر کچھ کو روک لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں میں وسطی اسرائیل اور جنوبی علاقے میں علیحدہ علیحدہ اثرات ہوسکتے ہیں تاہم ابھی تک حملوں میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور طیارے، فضائی دفاع، فضائی ٹریفک کنٹرول معمول کے مطابق کام کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
اُدھر اسرائیل نے اپنے شہریوں کو بنکروں سے باہر واپس آنے کا حکم دے دیا۔