تمام صوبے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ پر رضامند، وزیرخزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام صوبوں کے ساتھ نئے قومی مالیاتی معاہدے ہو گئے ،سب نے زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
انھوں نے ٹی وی انٹرویو میں کہا سب سے زیادہ تعاون وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کیا۔ آئی ایم ایف کے پروگرام سے معاشی استحکام برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔روپیہ مستحکم ہو گیا، زرمبادلہ کے ذخائر اب 2 ماہ کیلئے ہو گئے ، پالیسی ریٹ نیچے آ گیا۔
انہوں نے کہا کہ بعض اخراجات صوبوں کو منتقل ہو جائیں گے، گندم اور گنے کی امدادی قییمتیں مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔رئیل اسٹیٹ اور ریٹیل ٹریڈ پر ٹیکس لگیں گے،نان فائلرزاب گاڑی نہ جائیداد خرید سکیں گے، نان فائلر بینک اکاونٹ بھی نہیں کھلوا سکیں گے۔
ہماری معاشی اصلاحات اور کاوشوں کے نتیجے میں کریڈٹ پالیسی ریٹ مزید نیچے آئے گا۔آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کے اضافی کلائمیٹ فنڈ ملنے کا بھی امکان ہے۔