بزنس

نئے مالی سال کے پہلے ماہ 16 کروڑ ڈالر سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا

کراچی: نئے مالی سال (25-2024 ء) کے پہلے مہینے (جولائی) میں جاری کھاتے کو 16 کروڑ 20 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2023ء کے مقابلے میں جولائی 2024ء کا خسارہ 78 فیصد کم رہا ۔ جولائی 2023ء میں جاری کھاتے کو 74 کروڑ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا ۔

اسی طرح جون 2024ء کے مقابلے میں جولائی 2024ء کا خسارہ 48 فیصد کم رہا ۔ جون 2024ء میں جاری کھاتے کا خسارہ 31 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا تھا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی 2024ء کا جاری کھاتے کا خسارہ توقع سے زائد ہے۔ تجارتی خسارہ بڑھنے کی وجہ سے جاری کھاتے پر دباؤ بڑھ رہا ہے ۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2024ء میں تجارتی خسارہ جون 2024ء سے 11 فیصد زائد رہا ۔ جولائی 2024ء میں تجارتی خسارہ 2.43 ارب ڈالر رہا ۔ جون 2024ء میں تجارتی خسارہ 2.18 ارب ڈالر تھا ۔ جولائی 2023ء کے مقابلے میں جولائی 2024ء کا تجارتی خسارہ 20 فیصد زائد رہا ۔ جولائی 2023ء میں تجارتی خسارہ 2.02 ارب ڈالر تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button