کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ ہیڈکوچ طاہر زمان کل ٹیم کوجوائن کریں گے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ طاہر زمان کل ٹیم کوجوائن کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز اتوار سے چین میں ہوگا، روانگی سے پہلے طاہر زمان نے قومی ٹیم کی کوچنگ کو ایک مشکل ٹاسک قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شارٹ ٹرم طریقہ کوئی نہیں لیکن لانگ ٹرم پلاننگ کے ساتھ مل کر قومی کھیل کو درست سمت میں گامزن کریں گے۔

نئے ہیڈکوچ طاہر زمان نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لڑکوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، رائٹ ڈائریکیشن کے ساتھ ہمیں نیشنل سطح پر ایک ہائی پرفارمنس سینٹر بنانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کو نیا ہیڈ کوچ مل گیا

پاکستان ہاکی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے حکومتی سرپرستی کے ساتھ پرائیوٹ اسپانسرز کی بھی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔ ہاکی سے محبت کرنے والے پرفارمنس سے ناراض ہیں لیکن یقین ہے کہ اچھی پلاننگ اور توجہ کے ساتھ ہم عروج کا سفر شروع کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہاکی فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ آپس میں الجھ پڑے

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت، پاکستان، جاپان، ملائییشیا، چین اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شریک ہیں۔

افتتاحی روز پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا، 9 ستمبر کو کوریا سے میچ طے ہے، جاپان سے مقابلہ 11 ستمبر، چین سے 12 سمتبر کو ہوگا، روایتی حریف بھارت سے 14 ستمبر کو ٹکرائے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button