کھیل

شاہین، بابراعظم جھگڑا؛ سابق چیئرمین پی سی بی نے بھی تردید کردی

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے درمیان اختلافات کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے کہا کہ شاہین اور بابراعظم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں البتہ (بابر کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد) دونوں کے تعلقات زیادہ خوشگوار ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ بابراعظم کو جب ہم نے عہدے سے ہٹایا اور کہا کہ وہ بطور کپتان کارکردگی نہیں دکھا پارہے ہیں تو وہ مان گئے تھے، شاہین آفریدی کی بطور ٹی20 کپتان تقرری کے بعد ٹیم کے اتحاد میں بہتری آئی تھی۔

مزید پڑھیں: شاہین سے جھگڑے کی خبروں پر بابراعظم نے کُھل کر بات کردی

واضح رہے کہ سال 2023 ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد بابراعظم سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی لے لی گئی تھی جبکہ شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 کا نیا کپتان نامزد کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں جھگڑے کی افواہیں جھوٹ نکلیں

تاہم فیصلہ زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور محض ایک سیریز میں شکست کے بعد شاہین کو کپتانی سے ہٹاکر بابراعظم کو دوبارہ ذمہ داریاں سونپ دی گئیں جس کے بعد دونوں کرکٹرز کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button